محمد حمید شاہدنے 23مارچ 2017کو صدر پاکستان سے ادب میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز حاصل کیا۔وہ عصر حاضر کے معروف فکشن رائیٹراور نقاد ہیں۔ وہ افسانہ نگاری اور ناول نگاری میں منفرد اور ممتاز مقام رکھتے ہیں ۔ادبی حلقوں میں ان کا نام بڑے احترام سے لیا جاتا ہے …
» مزید پڑھئیےمحمد حمید شاہد|تانیثیت، مشرقی نسائی مزاج اور ہماری شاعرات
(کچھ ناموں کی تلاش میں ایک مہم) جس موضوع میں بات کرنا چاہتا ہوں وہ کئی حوالوں سے اہم ہے اور کئی اعتبار سے ہمارے ہاں مغالطہ انگیز ۔ اچھا اس باب میں مغالطے وہاں بھی کم نہیں جہاں سے ہم نے اسے عین مین اخذکرنا چاہا ہے ۔ ایک …
» مزید پڑھئیےمحمدحمیدشاہدسےفکشن کے باب میں مکالمہ|انٹرویو نصرت بخاری
سوال:کیا افسانہ اتنا ہی آسان ہے کہ جو شخص، چاہے وہ شاعر ہو،محقق یا عام آدمی، جس وقت چاہے افسانہ لکھنا شروع کر دے ؟ محمد حمید شاہد:آپ کا سوال دلچسپ ہے اور شاید اس کا مختصر ترین جواب ’’ہاں ‘‘ بھی ہے اور ’’نہیں‘‘ بھی ۔ آپ میرا یہ …
» مزید پڑھئیےمحمد حمید شاہد|راجندر سنگھ بیدی؛تنقیدی مطالعہ اور منتخب افسانے
راجندر سنگھ بیدی جہاں اپنے افسانوں کے کردار ایک خاص قرینے سے تعمیر کرتے ہیں، وہیں پیچیدہ افسانوی موادکو بہت فن کاری سے بیانیہ کا حصہ بنا کر اسے لائق مطالعہ بنا دیتے ہیں ۔ اِن کے افسانوں کی اہم خوبی خالص مقامیت کی فضا میں رچی بسی کھری کھردری، …
» مزید پڑھئیےمحمد حمید شاہد|شاعری،شعور اورشہزاداحمد
واقعیت اورنئے زمانے کی فکر کچھ نے کہا ’’واقعیت‘‘ اور ’’نئے زمانے کی فکر‘‘ شہزاد کی شاعری کا وظیفہ رہے ۔ کچھ کا کہنا ہے کہ حقیقت اور فکر جہاں غالب رہیں وہاں شاعری کم کم رہ جاتی ہے ۔میں پہلی بات کسی حد تک مانتا ہوں مگر دوسری بات …
» مزید پڑھئیےمحمد حمید شاہد|جمہوریت،انتخابی عمل اور ادیب
پہلا سوال جو میرے سامنے ہے ،یہی ہے کہ آخر جمہوریت ہے کیا؟ایک خیال ہے، جمہوریت ایک ایسے طرز حکومت کی بنیاد فراہم کرنے کا نام ہے جس میں ریاستی وسائل ایک فرد یا مخصوص گروہ کی دسترس میں رہنے کے بجائے پورے معاشرے کی مرضی کے مطابق استعمال ہوتے …
» مزید پڑھئیےمحمد حمید شاہد|جاوید انور کے افسانے
کتاب : برگد ۔۔۔۔۔۔۔افسانے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افسانہ نگار: جاوید انور جاوید انور کے افسانوں میں زندگی مختلف سطحوں پر کروٹیں لیتی محسوس ہوتی ہے۔یہ چھتنار برگد جیسی اُونچی اور گھنی زندگی بھی ہے ، جس کے گہرے سائے سے خوف اُمنڈتا ہے اور جسے کٹ کٹ کرآخر کار معدوم …
» مزید پڑھئیےمحمد حمید شاہد|غلام عباس کے افسانے.ایک مطالعہ
کتاب:غلام عباس | تنقیدی مطالعہ اور منتخب افسانے تنقیدی مطالعہ و انتخاب: محمد حمید شاہد ناشر: بک کارنر جہلم اُن تخلیقی توفیقات کا اندازہ کیے بغیر جو غلام عباس(1909-1982) کے افسانے کو ماجرا نویسوں کو محبوب ہو جانے والی حقیقت نگاری سے مختلف اور نمایاں کرتے چلے گئے ہیں، اس باکمال …
» مزید پڑھئیےمحمد حمید شاہد|مقدمہ،منٹو کے متنازع افسانے
کتاب:منٹو کے متنازع افسانے انتخاب:ترتیب و تدوین: ندیم احمد ندیم مقدمہ:محمد حمید شاہد ناشر: بک کارنر جہلم ’’منٹو کے متنازع افسانے‘‘؛ کتاب کا نام پڑھتے ہی مجھے اشفاق احمدصاحب کی زندگی کے آخری برسوں کا واقعہ یاد آگیا ۔ مجھے ان سے مکالمہ کرنا تھا ۔ یہ وہی طویل انٹرویو …
» مزید پڑھئیےمحمد حمید شاہد|سچے آدمی کا فکشن
افسانے:جھوٹے آدمی کے اعترافات افسانہ نگار:لیاقت علی ’’جھوٹے آدمی کے اعترافات‘‘ لیاقت علی کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ ہے ۔ محض ایک اور کتاب نہیں بلکہ ایک ایسے تخلیق کار کا اگلا پڑاؤ جس کے لیے افسانے لکھنا زندگی اور موت کے مسئلے کا سا ہو گیا ہے ۔ عین …
» مزید پڑھئیے