M. Hameed Shahid

Fiction

محمد حمید شاہد|راجندر سنگھ بیدی؛تنقیدی مطالعہ اور منتخب افسانے

راجندر سنگھ بیدی جہاں اپنے افسانوں کے کردار ایک خاص قرینے سے تعمیر کرتے ہیں، وہیں پیچیدہ افسانوی موادکو بہت فن کاری سے بیانیہ کا حصہ بنا کر اسے لائق مطالعہ بنا دیتے ہیں ۔ اِن کے افسانوں کی اہم خوبی خالص مقامیت کی فضا میں رچی بسی کھری کھردری، …

» مزید پڑھئیے

محمد حمید شاہد|جاوید انور کے افسانے

کتاب :         برگد ۔۔۔۔۔۔۔افسانے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افسانہ نگار: جاوید انور جاوید انور کے افسانوں میں زندگی مختلف سطحوں پر کروٹیں لیتی محسوس ہوتی ہے۔یہ چھتنار برگد جیسی اُونچی اور گھنی زندگی بھی ہے ، جس کے گہرے سائے سے خوف اُمنڈتا ہے اور جسے کٹ کٹ کرآخر کار معدوم …

» مزید پڑھئیے

محمد حمید شاہد|غلام عباس کے افسانے.ایک مطالعہ 

کتاب:غلام عباس | تنقیدی مطالعہ اور منتخب افسانے تنقیدی مطالعہ و انتخاب: محمد حمید شاہد ناشر: بک کارنر جہلم اُن تخلیقی توفیقات کا اندازہ کیے بغیر جو غلام عباس(1909-1982) کے افسانے کو ماجرا نویسوں کو محبوب ہو جانے والی حقیقت نگاری سے مختلف اور نمایاں کرتے چلے گئے ہیں، اس باکمال …

» مزید پڑھئیے

محمد حمید شاہد|مقدمہ،منٹو کے متنازع افسانے

کتاب:منٹو کے متنازع افسانے انتخاب:ترتیب و تدوین: ندیم احمد ندیم مقدمہ:محمد حمید شاہد ناشر: بک کارنر جہلم ’’منٹو کے متنازع افسانے‘‘؛ کتاب کا نام پڑھتے ہی مجھے اشفاق احمدصاحب کی زندگی کے آخری برسوں کا واقعہ یاد آگیا ۔ مجھے ان سے مکالمہ کرنا تھا ۔ یہ وہی طویل انٹرویو …

» مزید پڑھئیے

محمد حمید شاہد|سچے آدمی کا فکشن

افسانے:جھوٹے آدمی کے اعترافات افسانہ نگار:لیاقت علی ’’جھوٹے آدمی کے اعترافات‘‘ لیاقت علی کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ ہے ۔ محض ایک اور کتاب نہیں بلکہ ایک ایسے تخلیق کار کا اگلا پڑاؤ جس کے لیے افسانے لکھنا زندگی اور موت کے مسئلے کا سا ہو گیا ہے ۔ عین …

» مزید پڑھئیے

محمد حمید شاہد|منظر جو رہ گیا

ناول: منظر جو رہ گیا ناول نگار: طارق عالم ابڑو سندھی سے اردو ترجمہ : سدرۃ المنتہی جیلانی ترکی کے رواں منظرنامے میں خواتین لکھنے والیوں میں سب سے زیادہ شہرت إليف شافاق بٹور رہی ہیں جن  کے دس میں سے ایک ناول  کا نام ہے”محبت کے چالیس اصول” ۔اس …

» مزید پڑھئیے

آج کی تازہ خبر جو کل بھی تازہ تھی|محمد حمید شاہد

وہ پیتل کی بوسیدہ زرد سوئیوں میں سرخ دھاگہ ڈالے سفید روشن لباس بنانے میں مصروف ہیں نیکی کے معصوم بچے چوکھٹ کے پیچھے سہمے تھر تھر کانپ رہے ہیں شرافت کی دوشیزہ چلمن سے ہٹ کر پردے گرا چکی ہے اور اندھیرا بولائے ہوئے کتے کی طرح گلیوں میں …

» مزید پڑھئیے

ان چکھے گناہ کی مٹھاس|محمد حمید شاہد

میں لذت کی شیرینی میں لتھڑے ہونٹ اپنی ہوس کی بے صبری زبان سے چاٹ رہا ہوں مٹھاس میرے پورے وجود میں اتر گئی ہے مگر زبان چپڑ چپڑ چاٹتی چلی جاتی ہے مسلسل شیرینی چاٹتے چاٹتے زبان اور ہونٹوں پر زخم نمودار ہو گئے ہیں اپنے ہی خون کی …

» مزید پڑھئیے

کجلا چکے جذبوں سے آخری مصافحہ|محمد حمید شاہد

درد کی لذت میں گندھا میرا بدن مغائرت کے سکوت زدہ گنبد میں زوال آشنا امیدوں کے ہمراہ بے روح لفظوں کا بوجھ اٹھائے چاروں اور گھوم رہا ہے اُس در کی تلاش میں جو شاید کبھی تھا۔۔۔ اب نہیں ہے تمہاری انا زدگی نے مجھے گھسیٹ کر ڈوبتی امید …

» مزید پڑھئیے