شمیم حنفی کہتے ہیں :
بھئی دیکھیے , حمید شاہد صاحب جو ہیں ، وہ خود ایک بہت اچھے فکشن نگار بھی ہیں اور فکشن کے نقاد بھی بہت عمدہ ہیں ۔ مجھے تو ان کے وہ مضامین ، جو میں پڑھتا ہوں، فکشن کے بارے میں ہیں، دوسروں کے بارے میں جو لکھے ہیں یا نہوں نے مغربی فکشن کے جو ترجمے کیے ہیں ، فکشن نگاروں کی تحریروں پر۔ مثلاً ان کی مجھے جو سب سے دلچسپ کتاب لگی وہ محمد عمر میمن کے ساتھ ، یوسا پر جو ان کا کام سامنے آیا ہے تو وہ بہت اچھا لکھنے والے ہیں اور ، اسی لیے میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ آج کے فکشن میں جان اسی وقت پڑے گی جب آج کی اجتماعی زندگی جو ہے ، اس کے آشوب اوراس کے مسائل اس کی گرفت میں آئیں گے۔اردو گھر کے لیے ذمرد مغل سے مکالمہ 30 جولائی 2017
……………………………….
خالد جاوید کہتے ہیں:
محمد حمید شاہد کا شکریہ میری طرف سے بھی ادا کیجئے وہ بڑے افسانہ نگار ہیں، میں ان کو مانتا ہوں ۔ ان کے کامنٹ کی بڑی اہمیت ہے میرے لیے بھی اور آپ کے لیے بھی
اردو گھر کے لیے ذمرد مغل سے مکالمہ 30 جولائی 2017