نیشنل بک فائونڈیش کے زیر اہتمام پاک چائنا سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ سہ روزہ کتاب میلہ میں ایک بھرپور سیشن قومی سطح پر ایورڈ پانے والے ادیبوں کے اعزاز میں منعقد ہوا ۔ اس تقریب میں محمد حمید شاہد (تمغہ امتیاز) کے حوالے سے عابدہ تقی نے گفتگو کرتے ہوئے ان کے فن اور شخصیت پر روشنی ڈالی ۔ عابدہ تقی نے کہا کہ محمد حمید شاہد اردو افسانے کا بہت بڑا نام ہیں اور تنقید کے حوالے سے بھی ان کو بہت نمایاں مقام حاصل ہے ۔ اس تقریب میں دیگر ایورڈ یافتگان کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر محمد حمید شاہد نے نیشنل بک فائونڈیش کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تخلیقی عمل سے وابستگی ان کے لیے زندگی اور موت کے عمل جیسی اہم رہی ہے۔
تقریب میں ایوارڈ یافتگان کو نیشنل بک فائونڈیشن کی طرف سے بھی شیلڈ سے نوازا گیا ۔
Tags 2017 Jalil Aali Kitaab mela NBF Qasim Bughio Riaz Majeed Tamgha i imtiaz
یہ بھی دیکھیں
کورونا اور قرنطینہ|محمدحمیدشاہد
ابھی ایک پیغام پڑھ ہی رہا تھا کہ ایک اور نوٹیفکیشن سیل کے ڈسپلے کے …