M. Hameed Shahid
Home / کتابیں / اردو فکشن : نئے مباحث

اردو فکشن : نئے مباحث

  اردو فکشن : نئے مباحث

مصنف: محمد حمید شاہد
مرتب:محمد غالب نشتر
ناشر:محمد عابد
صفحات : 432
قیمت : 600
مثال پبلشرز، فیصل آباد
0412643841, 0412615359, 03006668284
سٹاکسٹ: مثال کتاب گھر 03157830996
تنقید کابنیادی وظیفہ یہ ہے کہ وہ روح عصر کو تخلیقی متون سے دریافت کرے۔ ایسا متن کی توضیح اور تعبیر ہی سے ممکن ہے محض اور صرف قرآت کے نئے تصوارات رائج کرنے سے ایسا نہیں ہوگا۔تنقید کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ ادب خالصتاً بین المتنی مظہر نہیں ہے۔ بجا کہ ایک متن کا رشتہ دوسرے متن سے قائم کیا جا سکتا ہے اور ہوتا بھی ہے مگر یاد رکھنا چاہیے کہ دونوں متون کا بنیادی فرق جس سے قائم ہوتا ہے وہ دو الگ تخلیق کاروں کی توفیقات ہیں ۔ ایک ہی موضوع پر لکھنے والے اگر اپنے اپنے تخلیق پاروں کو یکسر مختلف سطح عطا کر دیتے ہیں تو تخلیق کار اوراس کے زمانے کو فن پارے سے الگ کیوں کر کیا جا سکتا ہے ۔ ہماری تنقید کو ایک بار پھر تخلیقی متن/ غیر تخلیقی متن کے فرق اور تخلیقی متن کی تعیین قدر کے سوال کو بنیادی سوالات میں سے ایک سمجھ کر ان کے مقابل ہونا ہوگا۔ میں سمجھتا ہوں اگر ایسا ہو جاتا ہے تو ہماری تنقید بھی ادبی سرگرمی بن جائے گی ۔
یہ مضامین تنقید کومحض لسانی اور فلسفیانہ مشغلے کی بہ جائے خالص ادبی سرگرمی بنانے اور اسے تخلیقی عمل کے مقابل ہونے پر مائل کرنے کی ایسی کوششیں ہیں جو میں اپنے تئیں کئی برسوں سے کرتا آیا ہوں۔ امید ہے، ’’ادبی تنازعات‘‘،’’اردو افسانہ :صورت و معنی‘‘،’’کہانی اور یوسا سے معاملہ‘‘،’’سعادت حسن منٹو:جادوئی حقیقت نگاری اور آج کا افسانہ‘‘ اور ’’راشد میراجی فیض:نایاب ہیں ہم‘‘ کی طرح میری یہ کوشش بھی آپ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
 محمد حمید شاہد 2
——————–
اس کتاب میں
——————
 اپنی بات
1
اَفسانے کی تنقید اور تعیینِ قدر کا مسئلہ
افسانہ : اجزائے ترکیبی
شاندار ماضی کی حکایت اورنیا اُردو افسانہ
اُردواَفسانے کا منظر نامہ
تازگی اور توانائی کہاں سے آتی ہے ؟
2
پریم چند‘ حقیقت نگاری کا تصور اور فیض
پورا منٹو فلم سے باہر پڑا تھا
راجندر سنگھ بیدی : اپنی سوویں سالگرہ پر
3
قرۃ العین حیدر :تخلیقی فضا
احمد ندیم قاسمی کا افسانہ :تخلیقی بنیادیں
انتظار حسین کو سمجھنے کے جتن
شوکت صدیقی کا افسانہ
مسعود مفتی کے افسانے: تخلیقی فضا
4
عبداللہ حسین کے لیے
منشایادکاافسانہ سماجی معنویت
رشید امجد کے افسانے
چوتھا کونا دھندلا خاکہ اور احمد ہمیش
چاہ درپیش اور پنکھڑی کا گداز :وقار بن الٰہی
نجم الحسن رضوی کے افسانے
5
موت اور زندگی کے جھٹپٹے میں :اسد محمد خاں کا افسانہ
نیر مسعود کے افسانوں میں ہیئت کی ہیبت کاری
تخلیقیت کے ریشم لچھوں کی عطا کے بعد:اسلم سراج الدین
6
شمس الرحمن فاروقی :افسانے کی تنقید اور ناول
خالدہ حسین کا ناول :کاغذی گھاٹ
مظہر الاسلام اور محبت مردہ پھولوں کی سمفنی
لے سانس بھی آہستہ:بنام مشرف عالم ذوقی
وحید احمد کازینو:ایک مختلف ناول
اشرف شاد کا ناول :بے وطن
محبت اور زندگی کی نئی تفہیم
دھندلے کوس :ایک مطالعہ
7
جتندر بلو کی کہانیاں؛ایک تاثر
فیصل عجمی:اک نئے امکان کے ساتھ
مقصود الٰہی شیخ: دل ایک بند کلی
ا دھوری محبتیں اور چند ادھوری باتیں
ٹیمز میں پھول
سائیں سچا کا فوٹو فنش ،ارون دھتی رائے اور خالدہ حسین
8
اُدھڑا ہوا شہر اور بونسائی مرد
اخلاق احمد کے افسانے
یہ جو عورت ہے : حفیظ خان
جب یادیں افسانہ بن جاتی ہیں
عاصم بٹ کا فکشن
مچھلیاں شکار کرتی ہیں
ہاویہ پر ایک نوٹ
آخری آنسو اور دوسرے افسانے
نسیم جاوید کے افسانے:ایک تاثر
9
شبنم شکیل :شاعری سے افسانے تک
فاطمہ حسن کی کہانیاں گم ہو جاتی ہیں
طاہرہ اقبال کے افسانے
عورت ہونا کیسا ہوتا ہے: نسیم سید کے افسانے
یس یورایکسی لینسی اور عابدہ کے دوسرے افسانے
10
زبان بدلی لحن بدلا
ٹانواں ٹانواں تارا کے چند کردار : منشایاد کا پنجابی ناول
سندھی کہانی کا قصہ
بلوچستان سے کہانیاں:انجیر کے پھول
دمشق کارفیق شامی، کراچی اور آنول نال
احتساب اور نیا کھاتہ
لیڈیا ڈیوس کے افسانچے :ایک مکالمہ

3


4           1

taqreeb
’’اُردو فکشن : نئے مباحث‘‘ کی تقریب اجرا

About Urdufiction

یہ بھی دیکھیں

پاکستانی ادب(نثر)-2002

مرتبط

5 comments

  1. شاہد تکلم

    اسلام علیکم.جناب آپ کی کتاب اردو فکشن نئے مباحث انٹر نیٹ پر اس کتاب کے بارے میں معلومات حاصل ہوئ.اور رسیرچ پی اچ.ڈی .بھی اردو فکشن پر ہی ہے.اسلے آپ صاحب سے گذارش کی جاتی ہے..اردو فکشن کی یہ کتاب کہاں مل سکتی ہے یہ کتاب میرے مطالہ کے لے کارآمد ثابت ہو سکتی ہے..

    • آپ کے پیغام کا شکریہ ، آپ یہ کتاب مثال پبلشرز، فیصل آباد سے حاصل کر سکتے ہیں ، پبلشر کے فون نمبر درج کیے دیتا ہوں ۔ 0412643841, 0412615359, 03006668284 سٹاکسٹ: مثال کتاب گھر 03157830996

      • شاہد تکلم

        اسلام علیکم شکریہ…مگر آپ جناب سے یہ بھی عرض کروں میں سرینگر کشمیر سے ہوں یہ کتاب کیسے حاصل ہو سکتی ہے اس کے لے کوی زریعہ بھی فرمائیں گے وہ میرے لے زیادہ مناسب رہے گا…انڈیا میں کسی پلیشرر کے پاس مل سکتی ہے کیا….میرا اے میل darshahid514@gmail.com

        • انڈیا میں فی الحال یہ کتاب دستیاب نہیں ہے ، تاہم ممکن ہے کہ وہاں کے ایک پبلشر چھاپ لیں ، ایسی صورت میں آپ کو اطلاع دے دی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *