M. Hameed Shahid
Home / کتابیں / کتابیں/ادبی تنقید / سعادت حسن منٹو:جادوئی حقیقت نگاری اورآج کا افسانہ

سعادت حسن منٹو:جادوئی حقیقت نگاری اورآج کا افسانہ

سعادت حسن منٹو:جادوئی حقیقت نگاری اور آج کا افسانہ

محمد حمید شاہد 

شہرزاد کراچی  

 

میرا صاحب منٹو۔۔۔” برسوں پہلے قائد اعظم محمد علی جناح کے ڈرائیور کی باتیں سن کر منٹو نے مضمون لکھا تھا”میرا صاحب۔” منٹو صدی کے ہنگام میں اس مضمون کا نام بار بار میرے ذہن میں آتا رہا، وہی منٹو جسے محمد حمید شاہد نے اپنی نئی کتاب کی پہلی سطر میں اس طرح نام زد کیا ہے”اُردو کے سب سے مقبول مگر بیک وقت سب سے زیادہ متنازع فیہ ، ناقابل فراموش، بدنام اور بالآخر تسلیم کر لیے گئے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو۔۔۔” ،وہی منٹو جس کے بارے میں شمس الرحمن فاروقی جیسی جیّد ادبی شخصیت نے اپنی تازہ گراں قدر کتاب میں لکھا ہے کہ منٹو کو نقاد کی ضرورت نہیں ۔لیکن نئے زمانے ، حقیقت نگاری کے تقاضے،اس دور کی معروضات کا جائزہ لینے اور ان سے اُٹھنے والے مباحث سے نبرد آزما ہونے کے بعد حمید شاہد یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ”منٹو کو اب بھی سنجیدہ نقاد کی ضرورت ہے۔” وہ منٹو کی طرف اس کے تخلیقی متن کے راستے سے آئے ہیں اور ایک نئے تناظر میں دیکھنے کے قائل ہیں۔ اپنے شاداب متخیلہ کی بدولت معاصراُردو افسانے میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے اور معاصر افسانے کی گہری تنقیدی بصیرت کے حامل محمد حمید شاہد، اس طرح کے تخلیقی نقاد کی تازہ تر اور تازہ دم مثال ہیں جس کے ذریعے سے منٹو کی باز یافت نہیں بلکہ تجدید ہوتی ہے ۔ اپنے سلسلہ مضامین میں محمد حمید شاہد نے مختلف تنقیدی مباحث کے ذریعے سے منٹوکے مطالعے کو ایک نیارُخ  عطا کر دیا ہے ۔ انھوں نے منٹو کی بات کو آج کے افسانے کے درمیان لا کر رکھ دیا ہے ۔ اس لیے یہ مختصر سی کتاب معنی خیز بھی ہے اور معنی افروز بھی۔
آصف فرخی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اِس کتاب میں

منٹو :پہلی بات

 ہمارے منٹو صاحب                        

ہمارے لیے منٹو صاحب        

  • ”کھول دو”: پہلا ردعمل
  • علم کا ہیضہ ،لیوسا اور یوسا
  • بھک سے اُڑ جانے والاسیاسی شعور
  • میر اور منٹو:خیال کی باریکی کا کرشمہ
  • میرصاحب کا فکشن اور ہمارے منٹو صاحب
  • ”دھواں”: یہ ناکام افسانہ نہیں ہے
  • منٹو کے تیرہ شاہکار افسانے
  • ”سرکنڈوںکے پیچھے”:لاحول ولا قوة
  • ”قیمے کے بجائے بوٹیاں”:افسانہ نہیں شرارت
  •  ”ننگی آوازیں ”: انجام بھرپور ہے
  • ”پڑھیے کلمہ”: فسادات کا بہترین افسانہ؟
  • ناکام اور سنسنی خیز افسانے
  •  منٹو، میر اور شیکسپیئر:ایک زنجیر تین کڑیاں
  • ”کھول دو”:کچھ اور
  • ”بو”:اوسط درجے کا افسانہ؟
  • ”ٹھنڈا گوشت”:تھوڑی سی نرم فحاشی
  •  سیاہ حاشیے، گنجے فرشتے
  • افسانہ اور سیاسی موقف
  • ”ہتک” کی سوگندھی
  •  اپنا”خوشیا” ہی تو ہے !
  • ”سڑک کے کنارے”:بے ایمانی اورفراڈ
  •  ”فرشتہ” ،”پھندنے”،”باردہ شمالی” اور آج کا افسانہ
  •  آخری بات:ہم منٹو سے محبت کرتے ہیں

٭:    منٹو:کچھ اور

  •  مہاجر منٹو :ایک شرمناک پھبتی
  • منٹو کا دن :منٹو کے دِن
  • ٹوبہ ٹیک سنگھ: نئی پرانی تعبیریں
  • منٹو:ہمارا ہم عصر
  •  منٹو کی ننگی زبان
  • جادوئی حقیقت نگاری اور آج کا افسانہ

 

روزنامہ جنگ میں انور سن رائے کا تبصرہ

FB_IMG_1436826308594

FB_IMG_1436826318325

 


تصنیف حیدر|سعادت حسن کے بعد کا قصہ

ہمارے منٹو صاحب|محمد حمید شاہدبنام شمس الرحمن فاروقی

غلام عباس|”منٹو صاحب‘‘ شمس الرحمن فاروقی اور محمد حمید شاہد

منٹو کا دن :منٹو کے دن

آصف فرخی|منٹوکے مطالعے کا نیارُخ

Seminar : On Manto

About Urdufiction

یہ بھی دیکھیں

ادبی تنازعات

محمد حمید شاہد (تنقید)   مرتبہ ڈاکٹر روف امیر ۲۰۰۰  حرف اکادمی راول پنڈی   …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *