M. Hameed Shahid
Home / کتابیں / لمحوں کا لمس

لمحوں کا لمس

lamas

The Touch of Moments

لمحوں کا لمس

 

نثمیں/1995/ القلم ‘ اسلام آباد


لمبی عمر پا لینے کا وظیفہ کرنے والے یہ لفظ قاری کے ذہن کو جھنجھوڑتے ہیں ۔ اس کے دل کے تاروں میں لرزش پیدا کرتے ہیں ۔ اسے سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ کیسے تخلیق کار شاعری کے بندھے ٹکے اصولوں سے منحرف ہو کر شاعرانہ حسن کے ساتھ ایک خیال کو دلکش الفاظ کا روپ عطا کرتا ہے ۔ آپ کو ان میں متنوع جذبات سے بھری ہوئی دنیا ملے گی جس کی تازہ کاری اور طلسمی فضاآپ کو مسحور کر دے گی۔ ان میں اپنی زمین سے محبت‘امن و آشتی سے بے پناہ لگاﺅ ‘ جنگ سے نفرت‘وطن عزیز کے مظاہر سے یگانگت‘ذات سے کائنات تک پھیلے ہوئے کرب کی کیفیت‘زبان اور ہونٹوں پر نئے نئے زخموں کی نمود‘ اپنے ہی خون کی کڑواہٹ کو اپنے حلق میں اتارنے کی کوشش‘ کرنوں کی سیڑھیوں پر قدم رکھ کر نور چشموں تک اترنے کی سعی اور فنا کی راہ میں بدن سے پھوٹنے والی کرنوں کی روشنی اپنے مختلف مگر بے حد دلچسپ‘دلپذیر اور دلنواز رنگوں کے ساتھ موجود ہے ۔ محمد حمید شاہد کا مرکزومحور عشق محض نہیں بلکہ جملہ انسانی رشتوں کے ساتھ وابستگی اور محبتوں کا دلکش اظہار ہے ۔

محسن احسان

 

About Urdufiction

یہ بھی دیکھیں

محمد کا مران شہزاد|فکشن اور تنقید کا تازہ اسلوب

کتاب : فکشن اور تنقید کا تازہ اسلوب مصنف : محمدکامران شہزاد صفحات: 352 قیمت …

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *