M. Hameed Shahid
Home / کتابیں / اُردواَفسانہ : صورَت ومعنٰی

اُردواَفسانہ : صورَت ومعنٰی

Urdu Afsana Soorat o Maana

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

محمد حمید شاہد

اُردواَفسانہ : صورَت ومعنٰی

(تنقید)

  انتخاب ترتیب : یٰسین آفاقی

 نیشنل بُک فاو نڈیشن

اسلام آباد

محمد حمید شاہد کی فکشن کی تنقید اپنے طرزِ احساس کے سبب نیا تنقیدی منہاج فراہم کرتی کہ ا ن کے نزدیک اَفسانہ لکھنا تخلیقی عمل کی برتر سطح کو چھونا ہے ۔احساس کے اسی قرینے کو روبہ کار لاکر وہ تخلیقی عمل کو سمجھنے کے لیے الگ بنیادیں فراہم کرتے ہیں۔ ممتاز شیریں اورشمس الرحمن فاروقی نے بیانیہ کے حوالے سے اپنا اپنا تصور دیا مگر محمد حمید شاہد نے دونوں کی پیروی کو مناسب نہیں جانااور فکشن کے بیانیے کو سمجھنے کے لیے جداگانہ تنقیدی پیمانے فراہم کیے ہیں ۔ یہی معاملہ فکشن کے کرداروں کی تفہیم کا ہے۔ اَفسانے میں وقت کا تصور کیا ہے؟ کیا واقعہ کہانی کے متن میں وقت کے ساتھ بندھا ہوتا ہے ؟ علامت سے کیا مراد ہے؟کوئی کردار ‘ واقعہ یا کہانی کیسے علامتی سطح کو چھوتی ہے؟ کہانی میں کرداروں کے تناظر کا تعین کیسے ہوتا ہے ؟واقعہ قائم ہونے کی بنیادی شرائط کیا ہیں؟ فکشن کا جملہ کیسے بنتا ہے ؟ اسلوب سے کیا مراد ہے؟کہانی کاپلٹا کیاہے؟ اَفسانہ نگار لکھتے ہوئے کون کون سے وسائل بروئے کار لاتا ہے؟ ایک ہی موضوع اورایک سے وسائل استعمال کرنے والے کیسے مختلف ہو جاتے ہیں ؟ اَفسانے میں حقیقت کا تصور کیا ہے؟سمعی روایت میں کہانی کا چلن کیا تھا اور نئی صورت میں اس کی کیا روایت قائم ہوتی ہے؟ ان سوالات کے سلسلے میں نظری مباحث اُٹھاتے ہوئے محمدحمیدشاہد بیش ترمقامات پرالگ ہو گئے ہیں اور اس کا سبب یہ ہے کہ وہ خود تخلیق کار ہیںاور تنقید لکھتے ہوئے فکشن کا تخلیقی عمل اُن کے ساتھ رہتا ہے۔ اَفسانے کی تنقید کے لیے الگ سے فکشن کے ٹولز کی تلاش اور استعمال بھی اُن کے تنقیدی عمل کا اختصاص بنتا ہے۔

 یسین آفاقی

اس کتاب میں

اُردواَفسانہ : بنیادی مباحث


اُردو اَفسانے کا بیانیہ
اُردواَفسانہ اور فکشن
داستان سے اَفسانے تک
ناول ‘ ناولٹ اور اَفسانہ
اَفسانے میںوقت کا تصور
اَفسانہ اور کردار
فکشن میں کہانی کا تصور
اَفسانہ اور اسلوب
اُردواَفسانہ اور حقیقت نگاری
اَفسانے میں کہانی کا پلٹا

اُردو اَفسانہ: سمعی روایت


اُردو اَفسانہ اور سمعی روایت
اُردو اَفسانہ: سمعی روایت کے بعد

اُردو اَفسانہ:بازیافت

 
اُردو اَفسانہ :اہم نشانات
اردو افسانے کا مزاج اور گزشتہ ربع صدی

اُردو اَفسانہ: صدی کا قصہ


اُردو اَفسانہ : ایک صدی پہلے
اُردو اَفسانہ :صورت و معنٰی
افسانہ نگار اور تخلیقی خواص خمسہ

اُردو اَفسانہ:عصر کا ہنگامہ


دہشت کے موسم میں کہانی کا چلن
آج کا اَفسانہ خیالی ہے؟
افسانہ اور اس کے اجزائے ترکیبی

شخصیت اور تخلیقی رو


تخلیق کے اسرار اور گذشتہ ربع صدی
میرا تخلیقی عمل
کہانی لکھتے ہوئے
تخلیقی عمل: ایک مکالمہ

حوالہ جات

 
اَفسانے‘ مضامین ‘ کتابیں
اَفسانہ نگار ‘ دوسرے تخلیق کار اور ناقدین
اُردوفکشن کی تنقید:قابل توجہ کتابیں
تنقید کی چند دیگر کتابیں
چنداہم اَدبی جریدے

About Urdufiction

یہ بھی دیکھیں

محمد کا مران شہزاد|فکشن اور تنقید کا تازہ اسلوب

کتاب : فکشن اور تنقید کا تازہ اسلوب مصنف : محمدکامران شہزاد صفحات: 352 قیمت …

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *